Sahih Muslim No 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92

Sahih Muslim#81

وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ بَعْضَ أَصْحَابِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: «نِعْمَ الرَّجُلُ بَقِيَّةُ لَوْلَا أَنَّهُ كَانَ يُكَنِّي الْأَسَامِيَ، وَيُسَمِّي الْكُنَى، كَانَ دَهْرًا يُحَدِّثُنَا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْوُحَاظِيِّ فَنَظَرْنَا فَإِذَا هُوَ عَبْدُ الْقُدُّوسِ»

اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے بیان کیا ، کہا : میں نے عبداللہ کے اصحاب ( شاگردوں ) میں سے ایک سے سنا ، کہا : ابن مبارک نے فرمایا : بقیہ اچھا آدمی ہے اگر یہ نہ ہوتا کہ وہ ناموں کو کنیتوں سے بدل دیتا ہے اور کنیتوں کو ناموں سے ۔ وہ ایک زمانے تک ہمیں ابوسعید وحاظی سے روایتیں سناتا رہا ، ہم نے اچھی طرح غور کیا تو وہ عبد القدوس نکلا ۔

Ishāq bin Ibrāhīm al-Hanthalī [bin Rāhwayh] narrated to us,

he said, I heard one of the companions of Abd Allah [bin al-Mubārak] say, Ibn al-Mubārak said:
‘What an excellent man is Baqiyyah, if it were not for the fact that he would provide a nickname for [those who were better-known by] the birth name, and he would provide the birth name for [those who were better-known by] a nickname. For a long time he would narrated to us on authority of Abī Sa’īd al-Wuhāthī, then when we investigated [we were surprised that] he was Abd ul-Quddūs ’.

Sahih Muslim#82

وحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ، يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ يُفْصِحُ بِقَوْلِهِ كَذَّابٌ إِلَّا لِعَبْدِ الْقُدُّوسِ، فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ لَهُ: «كَذَّابٌ»

عبدالرزاق کہتے ہیں : میں نے ابن مبارک کو ( ایسا کرتے ) نہیں دیکھا کہ وہ کھل کر اپنی یہ بات ( رائے ) کہہ دیں کہ فلاں جھوٹا ہے ، سوائے عبدالقدوس کے ۔ میں نے انہیں خود یہ کہتے سنا کہ وہ جھوٹا ہے ۔

Ahmad bin Yūsuf al-Azdī narrated to me,

he said, I heard Abd ar-Razzāq saying:
‘I did not see Ibn al-Mubārak express so plainly the charge of ‘lying’ except towards Abd ul-Quddūs; for indeed I heard him saying to him ‘[You are] a liar’.’

Sahih Muslim#83

وحَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا نُعَيْمٍ، وَذَكَرَ الْمُعَلَّى بْنَ عُرْفَانَ، فَقَالَ: قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو وَائِلٍ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا ابْنُ مَسْعُودٍ بِصِفِّينَ فَقَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: «أَتُرَاهُ بُعِثَ بَعْدَ الْمَوْتِ؟»

عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی نے مجھ سے بیان کیا ، کہا : میں نے ابونعیم سے سنا ( اور انہوں نے معلی بن عرفان کا ذکر کیا ) اور کہا : اس نے کہا : ہم سے ابووائل نے بیان کیا ، کہا : صفین میں ابن مسعود ہمارے سامنے نکلے تو ابونعیم نے کہا : ان کے بارے میں تمہاری رائے ہے کہ وہ موت کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئے تھے ؟

Abd Allah bin Abd ar-Rahman ad-Dārimī narrated to me, he said:
‘I heard Abū Nu’aym and he mentioned al-Mu’allā bin Urfān, so [Abū Nu’aym] said, [al-Mu’allā] said: ‘Abū Wā’il narrated to us, he said ‘Ibn Mas’ūd attacked us on the day of Siffīn’. So Abū Nu’aym said: ‘Do you think he was raised after death? [Ibn Mas’ūd passed away in 32 or 33H, several years before the day in question]

Sahih Muslim#84

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، كِلَاهُمَا عَنْ عَفَّانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ، فَحَدَّثَ رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ، فَقُلْتُ: إِنَّ هَذَا لَيْسَ بِثَبْتٍ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: اغْتَبْتَهُ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: «مَا اغْتَابَهُ، وَلَكِنَّهُ حَكَمَ أَنَّهُ لَيْسَ بِثَبْتٍ»

عفان بن مسلم سے روایت ہے ، کہا : ہم اسماعیل بن علیہ کے ہاں تھے تو ایک آدمی نے ایک دوسرے آدمی سے روایت ( بیان ) کی ۔ میں نے کہا : وہ مضبوط ( ثقہ کا ہم پلہ ) نہیں ۔ تو اس آدمی نے کہا : تم نے اس کی غیبت کی ہے ۔ اسماعیل کہنے لگے : انہوں نے اس کی غیبت نہیں کی بلکہ حکم ( فیصلہ ) بیان کیا ہے کہ وہ «ثبت» نہیں ہے ۔

Amr bin Alī and Hasan al-Hulwānī narrated to me, both of them on authority of Affān bin Muslim, he said:
‘We were near Ismā’īl bin Ulayyah, and a man narrated on authority of another man, so I said: ‘Indeed this is not reliable (Thabt)’. So the man said: ‘Are you backbiting him?’ Ismā’īl said: ‘He is not backbiting him; rather he is judging him unreliable’.

Sahih Muslim#85

وحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الدَّارِمِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الَّذِي يَرْوِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ صَالِحٍ، مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ شُعْبَةَ الَّذِي رَوَى عَنْهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ، فَقَالَ: «لَيْسَ بِثِقَةٍ»، وَسَأَلْتُ مَالِكًا عَنْ هَؤُلَاءِ الْخَمْسَةِ، فَقَالَ: «لَيْسُوا بِثِقَةٍ فِي حَدِيثِهِمْ»، وَسَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ آخَرَ نَسِيتُ اسْمَهُ، فَقَالَ: «هَلْ رَأَيْتَهُ فِي كُتُبِي؟» قُلْتُ: لَا، قَالَ: «لَوْ كَانَ ثِقَةً لَرَأَيْتَهُ فِي كُتُبِي»

بشر بن عمر نے ہم سے بیان کیا ، کہا : میں نے امام مالک بن انس سے محمد بن عبدالرحمن کے بارے میں پوچھا جو سعید بن مسیب سے احادیث روایت کرتا ہے تو انہوں نے کہا : وہ ثقہ نہیں ۔ میں نے مالک بن انس سے ابوحویرث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا : وہ ثقہ نہیں ۔ ( پھر ) میں نے ان سے اس شعبہ کے بارے میں سوال کیا جس سے ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں تو فرمایا : وہ ثقہ نہیں ۔ میں نے ان سے صالح مولیٰ توامہ کے بارے میں سوال کیا تو کہا : ثقہ نہیں ۔ میں نے ان سے حرام بن عثمان کے بارے میں پوچھا تو فرمایا : ثقہ نہیں ۔ میں نے امام مالک سے ان پانچوں کے بارے میں پوچھا ، انہوں نے فرمایا : یہ سب حدیث کے بیان کرنے میں ثقہ نہیں ۔ میں نے ان سے ایک اور شخص کے بارے میں پوچھا جس کا ( اب ) میں نام بھول گیا ہوں تو انہوں نے کہا : کیا تم نے میری کتابوں میں اس کا نام دیکھا ہے ۔ میں نے عرض کی : نہیں ۔ فرمایا : اگر ثقہ ہوتا تو تم اس کا ذکر میری کتابوں میں دیکھتے ۔

Abū Ja’far ad-Dārimī narrated to us, Bishr bin Umar narrated to us, he said:
‘I asked Mālik bin Anas about Muhammad bin Abd ar-Rahman who transmits on authority of Sa’īd bin al-Musayyib, so he said: ‘He is not trustworthy ‘. I asked him about Sālih, a freed slave of at-Taw’amah, then he said: ‘He is not trustworthy’. I asked him about Abūl-Huwayrith , and he said: ‘He is not trustworthy’. I asked him about Shu’bah on whose authority Ibn Abī Dhi’b transmitted, and he said: ‘He is not trustworthy’. I asked him about Harām bin Uthmān , and he said ‘He is not trustworthy’. I asked Mālik about these five and he said: ‘They are not trustworthy in terms of their Ḥadīth’. I asked him about another man whose name I forget just now, and he said: ‘Did you see him in my book?’ I said: ‘No’. [Then] he said: ‘If he was trustworthy you would see him in my book’.

Sahih Muslim#86

وحَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، «عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ وَكَانَ مُتَّهَمًا

ہم سے حجاج نے بیان کیا ، کہا : ہم سے ابن ابی ذئب نے شرحبیل بن سعد کے حوالے سے حدیث بیان کی اور وہ متہم تھا ۔

Al-Faḍl bin Sahl narrated to me, he said:
‘Yahyā bin Ma’īn narrated to me, Hajjāj narrated to us, Ibn Abī Dhi’b narrated to us on authority of Shurahbīl bin Sa’d , and he was imputed [with lying regarding Ḥadīth near the end of his life]’.

Sahih Muslim#87

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُهْزَاذَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الطَّالْقَانِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ، يَقُولُ: «لَوْ خُيِّرْتُ بَيْنَ أَنْ أَدْخُلَ الْجَنَّةَ، وَبَيْنَ أَنْ أَلْقَى عَبْدَ اللهِ بْنَ مُحَرَّرٍ لَاخْتَرْتُ أَنْ أَلْقَاهُ، ثُمَّ أَدْخُلَ الْجَنَّةَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ كَانَتْ بَعْرَةٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهُ

ابواسحاق طالقانی کہتے ہیں : میں نے عبداللہ بن مبارک سے سنا ، کہہ رہے تھے : ( ایک وقت تھا ) اگر مجھے اختیار دیا جاتا کہ جنت میں داخل ہوں یا عبداللہ بن محرر سے ملوں تو میں اس کا انتخاب کرتا کہ پہلے میں اس سے مل لوں پھر جنت میں جاؤں گا ، پھر جب میں نے اسے دیکھ لیا تو اس کے مقابلے میں ایک مینگنی بھی مجھے زیادہ محبوب تھی ۔

Muhammad bin Abd Allah bin Quhzādh narrated to me, he said, I heard Abū Ishāq at-Tālqānī saying, I heard Ibn al-Mubārak saying:
‘If I had to choose between entering Paradise and meeting Abd Allah bin Muharrar, I would have chosen to meet him, then enter Paradise. Then when I saw him, dung was more preferred to me than him’.

Sahih Muslim#88

وحَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ، حَدَّثَنَا وَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: قَالَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أُنَيْسَةَ: «لَا تَأْخُذُوا عَنْ أَخِي

ولید بن صالح نے بیان کیا ، کہا : عبیداللہ بن عمرو نے کہا : زید ، یعنی ابن ابی انیسہ نے کہا : میرے بھائی ( یحیی بن ابی انیسہ ) سے روایت نہ لو ۔

Al-Faḍl bin Sahl narrated to me, Walīd bin Sālih narrated to us, he said, Ubayd Allah bin Amr said, Zayd- meaning Ibn Abī Unaysah – said:
‘Do not take [Ḥadīth] from my brother ’.

Sahih Muslim#89

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ السَّلَامِ الْوَابِصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: «كَانَ يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ كَذَّابًا

عبداللہ بن جعفر رقی نے عبیداللہ بن عمرو کے حوالے سے بیان کیا ، کہا : یحیی بن ابی انیسہ جھوٹا تھا ۔

Ahmad bin Ibrāhīm ad-Dawraqī narrated to me,

he said, Abd us-Salām al-Wābisī narrated to me, he said, Abd Allah bin Ja’far ar-Raqqī narrated to me, on authority of Ubayd Allah bin Amr, he said:
‘Yahyā bin Abī Unaysah was a liar’.

Sahih Muslim#90

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: ذُكِرَ فَرْقَدٌ عِنْدَ أَيُّوبَ، فَقَالَ: «إِنَّ فَرْقَدًا لَيْسَ صَاحِبَ حَدِيثٍ

حماد بن زید سے روایت ہے ، کہا : ایوب سختیانی کے سامنے فرقد کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے کہا : فرقد حدیث ( کی مہارت رکھنے ) والا نہیں ۔

Ahmad bin Ibrāhīm narrated to me, he said,

Sulaymān bin Harb narrated to me, on authority of Hammād bin Zayd, he said, Farqad was mentioned near Ayyūb, so he said:
‘Indeed Farqad is not a companion of Ḥadīth’.

Sahih Muslim#91

وحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، ذُكِرَ عِنْدَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ فَضَعَّفَهُ جِدًّا، فَقِيلَ لِيَحْيَى: أَضْعَفُ مِنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ»، ثُمَّ قَالَ: «مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا يَرْوِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ

مجھ سے عبدالرحمن بن بشر عبدی نے بیان کیا ، کہا : میں نے یحیی بن سعید قطان سے سنا ، جب ان کے سامنے محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر لیثی کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے اسے انتہائی ضعیف قرار دیا ۔ ( امام ) یحیی سے کہا گیا ( کیا ) یہ یعقوب بن عطاء سے بھی زیادہ ضعیف ہے ؟ کہا : ہاں ۔ پھر کہا : میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایک انسان بھی محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر سے روایت کر سکتا ہے ۔

Abd ur-Rahman bin Bishr al-Abdī narrated to me,

he said, I heard Muhammad bin Abd Allah bin Ubayd bin Umayr al-Laythī was mentioned near Yahyā bin Sa’īd al-Qattān, so he weakened him severely. Then it was said to Yahyā:
‘More weak than Ya’qūb bin Atā ’?’ He said: ‘Yes’. Then he said: ‘I did not see anyone transmitting on authority of Muhammad bin Abd Allah bin Ubayd bin Umayr’.

Sahih Muslim#92

بشر بن حکم نے بیان کیا ، کہا : میں نے یحیی بن سعید قطان سے سنا ، انہوں نے حکیم بن جبیر اور عبدالاعلیٰ کو ضعیف قرار دیا اور ( اسی طرح ) یحیی نے موسیٰ بن دینار کو بھی ضعیف قرار دیا ( اور ) کہا : اس کی ( بیان کردہ ) حدیث ہوا ( جیسی ) ہے اور موسیٰ بن دہقان اور عیسیٰ بن ابی عیسیٰ مدنی کو ( بھی ) ضعیف قرار دیا ۔ کہا : اور میں نے حسن بن عیسیٰ سے سنا ، کہہ رہے تھے : مجھ سے ابن مبارک نے فرمایا : تم جب جریر کے پاس پہنچو تو تین ( راویوں ) کی احادیث کے سوا اس کا سارا علم لکھ لینا ۔ عبیدہ بن معتب ، سری بن اسماعیل اور محمد بن سالم کی احادیث اس سے نہ لکھنا ۔‏‏‏‏
( امام ) مسلم کہتے ہیں : ہم نے حدیث کے متہم راویوں کے بارے میں اہل علم کے کلام اور ( فن حدیث میں ) ان کی خامیوں کی خبر دینے کے حوالے سے جو بیان کیا ہے اس کی مثالیں بہت زیادہ ہیں ۔ اگر ان سب کا احاطہ کرتے ہوئے اس کا ذکر کیا جائے تو کتاب بہت طویل ہو جائے گی ۔ جو شخص فہم سے کام لیتے ہوئے محدثین کے اقوال اور ان کی طرف سے پیش کردہ تو ضیحات کی روشنی میں ان کے طریق کو سمجھنے کی کوشش کرے اس کے لیے اتنا ( ہی ) کافی ہے جتنا ہم نے ذکر کر دیا ۔
ان لوگوں ( محدثین ) نے اپنے لیے حدیث کے راویوں اور اخبار ( و آثار ) کے ناقلین کی خامیاں واضح کرنے کو لازم رکھا اور جب ان سے پوچھا گیا تو اس کے حق میں فتوے دیے کیونکہ اس میں حظ وافر ہے ۔ چونکہ اخبار ( و احادیث ) دین کے امور میں حلال کرنے کے لیے وارد ہوتی ہیں یا حرام کرنے کے لیے ، حکم دینے کے لیے وارد ہوتی ہیں یا روکنے کے لیے ، کسی چیز کی رغبت دلانے کے لیے آتی ہیں یا کسی چیز سے ڈرانے کے لیے ۔ اس لیے جب ان کا روایت کرنے والا بنیادی اور حقیقی طور پر صدق و امانت کا حامل نہ ہو ، پھر اس سے ایسا آدمی روایت کرے جو اس کے بارے میں ( خود تو سب کچھ ) جانتا ہو لیکن دوسرے کے سامنے ، جو اس کی پہچان سے آگاہ نہیں ، اسے واضح نہ کرے تو اس عمل کی بنا پر وہ گناہ گار ہو گا اور عام مسلمانوں کو دھوکا دینے والا ٹھرے گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ( اخبار و احادیث ) کو سننے والے بعض لوگ اس بات سے محفوظ نہ رہیں گے کہ وہ ان ( اخبار و احادیث ) یا ان کے بعض حصوں پر عمل کر لیں ، حالانکہ امکان یہ ہے کہ یہ ( روایات ) یا ان کا اکثر حصہ اکاذیب ( جھوٹی باتوں ) پر مشتمل تھا جن کی کوئی بنیاد نہ تھی جبکہ ( دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ) ثقہ اور انتہائی قابل اعتماد لوگوں کی روایت کردہ صحیح احادیث اتنی زیادہ تعداد میں موجود ہیں کہ ( کسی کو ) غیر ثقہ اور ناقابل اعتماد راویوں کی نقل کردہ چیزوں کی طرف رجوع کرنے کی مجبوری لاحق نہیں ۔
جن ضعیف حدیثوں اور مجہول سندوں کے بارے میں ہم نے تفصیل سے بیان کیا ہے ان کے انبار لگانے اور ان کی خامی اور کمزوری جاننے کے باوجود ان کی روایت کا اہتمام کرنے والوں کے متعلق میں اس کے سوا اور کچھ نہیں سمجھتا کہ جو چیز انھیں ان ( کمزور احادیث کی روایت اور ان کے بارے میں اہتمام پر آمادہ کرتی ہے وہ عام لوگوں کے سامنے زیادہ احادیث بیان کرنے کی خواہش ہے اور یہ بات کہ کہا جا سکے کہ ( دیکھو ! ) فلاں نے کتنی احادیث جمع کر لی ہیں اور کتنی تعداد میں ان کی تالیف کر لی ہے ۔
جو شخص علم میں اس راہ پر چلتا ہے اور یہ طریق اختیار کرتا ہے تو ( اس کا دراصل ) اس ( علم ) میں کوئی حصہ نہیں ۔ ایسے شخص کو جاہل کا نام دینا اس کی طرف علم کی نسبت کرنے سے بہتر ہے ۔
علم حدیث سے انتساب کا دعوی کرنے والے ہمارے ایک ہم عصر نے سندوں کو صحیح اور ضعیف ٹھہرانے کے معاملے میں ایسی باتیں کہی ہیں کہ اگر ہم انھیں نقل کرنے اور ان کے غلط ہونے کے ذکر کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیں تو یہ ( بذات خود ) ایک مضبوط رائے اور صحیح موقف ہو گا ۔ وجہ یہ ہے کہ ناقابل قبول بات سے مکمل اعراض کرنا اس رائے کو اس کی موت کے حوالے کر دینے اور اس کے کہنے والے کی گمنامی کے لیے زیادہ مناسب ( لائحہ عمل ہے ) اور اس ( مقصد کے حصول کے ) لیے زیادہ مفید ہے کہ ( اس کا ذکر کرنا ) جاہلوں کو اس کی طرف متوجہ کرنے کا سبب نہ بنے ۔ اس کے برعکس جب ہمیں اس بات کا اندیشہ ہوا کہ اس کے نتائج برے ہو سکتے ہیں ، ( حقائق سے ) لا علم لوگ نئی نکالی گئی باتوں کے دھوکے میں آ سکتے ہیں اور وہ جلد بازی میں غلط باتیں کرنے والوں کی غلطیوں اور ایسے اقوال کے معتقد ہو سکتے ہیں جو اہل علم کے ہاں ساقط الاعتبار ہیں تو ہم نے یہ رائے اپنائی کہ ایسے انسان کی بات کی خرابی کو ظاہر کرنا اور اس کی اتنی تردید جتنی کہ ضروری ہے ، لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ بخش اور نتائج کے اعتبار سے ( زیادہ ) قابل تعریف ہو گی ۔ ان شاء اللہ ۔ ان صاحب قول کا ، جن کا قول نقل کر کے اور جن کے غلط نقطہ نظر کی خبر دے کر ہم نے گفتگو کا آغاز کیا ، خیال یہ ہے کہ حدیث کی ہر سند میں فُلَانٌ عَنْ فُلَانٍ ( فلاں نے فلاں سے ) کہہ کر روایت ( کی گئی ) ہے اور یہ بات ( بھی ) احاطہ علم میں آ چکی ہے کہ وہ دونوں ایک ہی زمانے میں تھے اور اس بات کا ( بھی پورا ) امکان ہے کہ روایت کرنے والے نے جس سے روایت کی اس سے سنی ہو گی اور اس سے روبرو ملاقات کی ہو گی لیکن ہم ( قطعیت کے ساتھ ) نہیں جانتے کہ اس نے ( واقعتاً اس روایت کو ) اس سے سنا تھا اور کسی روایت میں ہمیں یہ بھی نہیں ملا کہ وہ ( دونوں واقعتاً ) کبھی آپس میں ملے تھے یا ایک دوسرے سے حدیث سنی سنائی تھی تو اس صورت میں پہنچنے والی روایت سے اس کے لیے ( جس تک وہ روایت پہنچی ) حجت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ اس کے علم میں آ جائے کہ وہ دونوں اپنی پوری زندگی میں ایک یا زیادہ بار آپس میں ملے یا دونوں نے روبرو ایک دوسرے سے حدیث سنی اور سنائی یا ( پھر کوئی ایسی ) خبر مل جائے جس میں پوری زندگی میں ایک یا زیادہ بار دونوں کے ایک جگہ ہونے یا آپس میں ملنے کا ذکر ہو ۔ اگر اسے اس بات کا علم نہ ہو اور کوئی صحیح روایت اس بات کی خبر دینے والی ( اس تک نہ پہنچی ہو کہ یہ راوی اپنے صاحب ( استاد ) سے ( کم از کم ) ایک بار ملا تھا اور اس سے کچھ سنا تھا ، تو وہ اس شخص سے ، جس سے اس نے روایت کی ، خبر نقل کرنے میں حجت نہ ہو گا جبکہ معاملہ اسی طرح ہو جس طرح ہم نے بیان کیا ہے ۔ ( یہ ) حدیث اس روایت کرنے والے تک موقوف ہو گی یہاں تک کہ اس کے پاس راوی کے ( اپنے ) استاد سے روایت میں سماع ، کم ہو یا زیادہ ، کی خبر نہ پہنچ جائے ، جس طرح بیان ہو چکا ۔ اسانید ( حدیث ) میں طعن ( اعتراض ) کے بارے میں یہ قول ( اللہ آپ پر رحم فرمائے ) ایک من گھڑت ( اور ) نیا قول ہے ۔ اس کے قائل سے پہلے یہ بات نہیں کہی گئی اہل علم میں سے اس کی تائید نہیں کی گئی ۔ ( اصل ) معاملہ یہ ہے کہ اخبار اور روایات کے ماہر قدیم و جدید اہل علم کے درمیان مشہور اور متفق علیہ قول یہی ہے کہ ہر ثقہ انسان جس نے اپنے جیسے ثقہ سے روایت کی جن کا آپس میں ملنا اور ایک دوسرے سے سننا ممکن تھا اور وہ اس وجہ سے کہ دونوں ایک ہی عہد میں تھے ، چاہے ہم تک اس بات کی حتمی خبر نہ پہنچی ہو کہ وہ ملے تھے اور رو در رو گفتگو کی تھی تو ( ان کی ) روایت ثابت شدہ ( متصور ) ہو گی ، حجت مانتے ہوئے اس سے استدلال کرنا لازمی ہو گا ، سوائے اس کے کہ ایسی کوئی واضح دلیل موجود ہو کہ روایت کرنے والا اس سے نہیں ملا جس سے اس نے روایت کی ہے یا اس سے کوئی حدیث نہیں سنی لیکن ( معاملے میں ابہام کے باوجود ) اس امکان کے مطابق جس کی وضاحت ہم نے کی ، روایت ہمیشہ سماع پر محمول ہو گی ، سوائے اس کے کہ ( نہ ملنے کی ) ایسی دلیل میسر آ جائے جس کی ہم نے وضاحت کی ۔
جس قول کو ہم نے نقل کیا اس کے ایجاد کرنے والے یا اس کا دفاع کرنے والے سے یہ کہا جائے گا کہ آپ نے بھی مجموعی طور پر اپنی بات میں یہ تسلیم کر لیا کہ اکیلے ثقہ کی ( دوسرے ) اکیلے ثقہ سے روایت حجت ہے جس پر عمل کرنا لازمی ہے ، اس کے بعد اسی بات میں آپ نے یہ شرط ڈال دی اور کہا کہ یہ اس وقت ہو گا جب معلوم ہو جائے کہ وہ دونوں ایک یا زیادہ بار ملے تھے اور اس ( روایت کرنے والے ) نے اس سے کچھ سنا تھا تو کیا یہ شرط ، جو آپ نے لگائی ہے ، کسی ایسی ہستی کی طرف سے ملتی ہے جس کی بات ( ماننا ) لازمی ہو ؟ اگر نہیں تو اپنے خیال کے بارے میں دلیل لائیے ۔
اگر وہ خبر ( حدیث یا اثر ) کے ثبوت کے لیے اپنے خیال کے مطابق شرط عائد کرنے کے بارے میں علمائے سلف میں سے کسی کے قول کا دعوی کریں تو ان سے یہ قول ( پیش کرنے ) کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ وہ یا کوئی دوسرا ایسا قول پیش کرنے کی کوئی سبیل نہیں نکال سکے گا اور اگر وہ اپنے خیال کے حق میں کسی دلیل کا دعوی کریں جس سے انھوں نے حجت پکڑی ہے تو ( ان سے ) کہا جائے گا : وہ دلیل کیا ہے ؟ اگر وہ کہیں : میں یہ اس لیے کہتا ہوں کہ میں نے گزشتہ اور موجود زمانے میں اخبار ( و احادیث ) روایت کرنے والوں کو دیکھا ہے کہ ان میں کوئی دوسرے سے اسے دیکھے یا کبھی اس سے ( براہ راست حدیث ) سنے بغیر روایت کرتا ہے ، اس لیے جب میں نے دیکھا کہ ان لوگوں نے سماع کے بغیر ارسال کی شکل میں ایک دوسرے سے حدیث روایت کرنے کو جائز قرار دے رکھا ہے اور روایتوں میں سے ( ایسی ) مرسل روایتیں ہمارے اور اہل علم کے بنیادی قول کے مطابق حجت نہیں ، تو اس سے میں نے اس علت کی بنا پر ، جو میں نے بیان کی ، یہ استدلال کیا ہے کہ ہر روایت کرنے والے کا اس سے سماع تلاش کیا جائے جس سے وہ روایت کرتا ہے ۔ اگر میں اس کے اس ( استاد ) سے کسی کم از کم چیز کے سماع ( کے ثبوت ) کو پانے میں کامیاب ہو جاؤں تو اس کے بعد میرے نزدیک اس کی اس ( اپنے استاد ) سے کی گئی تمام روایات ثابت ہو جائیں گی ۔ اگر اس ( کم از کم سماع ) کی معرفت مجھے حاصل نہ ہو سکی تو میں اس خبر ( کو قبول کرنے ) سے توقف کروں گا اور ارسال کے امکان کی وجہ سے یہ ( روایات ) میرے لیے قابل حجت نہ ہوں گی ۔
تو ( اس کے جواب میں ) اس سے یہ کہا جائے گا : اگر آپ کی طرف سے ( ایسی ) روایت کو ضعیف قرار دینے اور اس کو بطور حجت قبول نہ کرنے کی علت ( یہ ہے کہ ) اس میں ارسال کا امکان ہے تو پھر آپ پر لازم ہے کہ آپ لفظ عن سے بیان کردہ ( کسی بھی ) سند کو اول سے آخر تک سماع ( کا ثبوت ) دیکھے بغیر ثابت شدہ قرار نہ دیں ۔
اور وہ اس طرح ہے کہ ہمارے سامنے جو حدیث ہشام بن عروہ کی اپنے والد سے ( اور ان کی حضرت ) عائشہ رضی اللہ عنہا سے آئے تو اس کے بارے میں ہم یقین سے جانتے ہیں کہ ہشام نے اپنے والد سے ( احادیث کا ) سماع کیا اور یہ کہ ان کے والد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے احادیث سنیں جس طرح یہ بھی ہمیں معلوم ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ سے سنا ۔ اور کبھی یہ بھی ہو سکتا ہے ( خصوصاً اس وقت ) جب ہشام نے ( اپنے والد سے بیان کی گئی روایت میں ) ’’ میں نے سنا ‘‘ یا ’’ انھوں نے مجھے خبر دی ‘‘ ( کے الفاظ ) نہ کہے ہوں کہ اس کے اور اس والد کے درمیان کوئی اور انسان ( بطور راوی ) موجود ہو جس نے اس کے والد سے ( سن کر ) اسے خبر دی ہو اور اس نے خود وہ روایت اپنے والد سے نہ سنی ہو ۔ ( ایسا کرنا پسند کیا ہو اور اس کا اسناد اس شخص کی طرف نہ کیا ہو جس سے ( اصل میں ) اس نے روایت سنی تھی ، اور جیسے یہ ہشام کی اپنے والد سے روایت میں ممکن ہے اسی طرح اس کے والد کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت میں بھی ( ایسا ) ممکن ہے ، اسی طرح ہر ایسی حدیث کی سند میں جہاں ایک کے دوسرے سے سماع کا ذکر نہ ہو ( یہ احتمال موجود ہے ۔ )
جب عمومی طور پر یہ بات معلوم ہو کہ ہر ایک نے اپنے ( اپنے ) استاد سے بہت ( سی احادیث کا ) سماع کیا ہے تو ہر راوی یہ کر سکتا ہے کہ بعض روایات اس نے نازل ( زیادہ واسطوں والی ) سند سے حاصل کی ہوں اور اسی ( استاد ) کی بعض احادیث اس نے ( براہ راست سننے کے بجائے ) کسی غیر کے توسط سے سنی ہوں ، پھر بعض اوقات ان میں ارسال ( کوئی درمیانی واسطہ ذکر نہ کرنا ) سے کام لے اور جس سے ( اصل میں ) روایت سنی اس کا نام نہ لے اور کبھی نشاط ( علمی ) سے کام لے اور جس سے حدیث سنی اس کا نام ذکر کر دے اور ارسال کو ترک کر دے ۔
ہم نے جو کچھ کہا ہے یہ ( محض ایک احتمال نہیں ، علم ) حدیث میں ( واقعتاً ) موجود ہے ۔ بہت سے ثقہ محدثین اور اہل علم ائمہ کی طرف سے یہ عمل تسلسل سے جاری رہا ہے ۔

اب ہم ان ( حضرات ) کی مذکورہ اسلوب کی کچھ روایات کا تذکرہ کریں گے جن کے ذریعے سے ان شاء اللہ ان سے زیادہ روایات کے لیے استدلال کیا جا سکے گا ۔
ان میں سے ( ایک ) یہ ہے کہ ایوب سختیانی ، ( عبداللہ ) ابن مبارک ، وکیع ، ابن نمیر اور ان کے علاوہ ایک جماعت نے ہشام بن عروہ سے ، انھوں نے اپنے والد سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا : میں رسول اللہ ﷺ کو احرام کھولنے اور احرام باندھنے کے لیے وہ خوشبو لگایا کرتی جو سب سے اچھی مجھے ملا کرتی ۔
پھر بعینہ یہی روایت لیث بن سعد ، داود عطار ، حمید بن اسود ، وہیب بن خالد اور ابواسامہ نے ہشام سے بیان کی ، انھوں نے کہا : مجھے عثمان بن عروہ ( ہشام کے بھائی ) نے عروہ سے خبر دی ، انھوں نے حضرت عائشہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ۔
اور ہشام نے اپنے والد سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا : نبی ﷺ جب اعتکاف میں ہوتے ، اپنا سر میرے قریب کر دیتے تو میں اس میں کنگھی کرتی اور میں ( اس وقت ) حیض کی حالت میں ہوتی ۔
پھر بعینہ یہی حدیث امام مالک نے زہری سے ، انھوں نے عروہ سے ، انھوں نے عمرہ ( بنت عبدالرحمن انصاریہ تابعیہ ) سے ، انھوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ۔
اور زہری اور صالح بن حسان نے ابوسلمہ ( بن عبدالرحمن بن عوف ) سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا : نبی ﷺ ( اپنی بیویوں کو ) بوسہ دیتے جبکہ آپ روزے میں ہوتے ۔ یحیی بن ابی کثیر نے بوسے کی اس حدیث کے بارے میں کہا : مجھے ابوسلمہ نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انھیں بتایا کہ نبی ﷺ انھیں بوسہ دیتے جبکہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے ۔
ابن عیینہ اور دیگر نے عمرو بن دینار سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا ( کھانے کی اجازت دی ) اور ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا ۔
اسی حدیث کو حماد بن زید نے عمرو ( بن دینار ) سے ، انھوں نے محمد بن علی ( بن ابی طالب ) سے ، انھوں نے جابر سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ۔ اس قسم کی روایات کی تعداد بہت زیادہ ہے جو ہم نے ذکر کی ہیں ، وہ فہم رکھنے والوں کے لیے کافی ہیں ۔
جن صاحب کا قول ہم نے پہلے نقل کیا ہے ، ان کے ہاں اس حدیث کی خرابی اور کمزوری کا سبب ، جب راوی کے بارے میں علم نہ ہو کہ اس نے اپنے استاد سے کچھ سنا ، اس ( حدیث ) میں ارسال کا امکان ہے تو اس کے لیے اپنے ہی قول کی پیروی کرتے ہوئے اس راوی کی بھی ، جس کا اپنے استاد سے سماع معلوم ہے ، اس روایت کے سوا جس میں سماع کا ذکر موجود ہے ، باقی احادیث سے استدلال ترک کر دینا لازمی ہے ۔ اس کی وجہ وہی بات ہے جو ہم پہلے ( ہی ) احادیث کو نقل کرنے والے ( بڑے ) ائمہ کے ( عمل کے ) حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ کئی مرتبہ وہ حدیث ( روایت ) میں ارسال کرتے تھے اور ان ( راویوں ) کا ذکر نہ کرتے جن سے انھوں نے ( براہ راست ) وہ حدیث سنی تھی اور کئی بار جب وہ نزول پر آمادہ ہوتے تو وہ نشاط علمی سے کام لیتے ہوئے جس طرح انھوں نے حدیث سنی اسی کے عین مطابق نازل ( زیادہ واسطوں والی ) سند سے اس کو روایت کر دیتے اور جب صعود ( کم واسطوں کی سند اختیار ) کرنا چاہتے تو سند میں کم واسطوں سے روایت بیان کرتے ، جس طرح ہم ان کے حوالے سے بالتفصیل بیان کر چکے ہیں ۔
ائمہ سلف میں سے احادیث کے استعمال ( ان سے استدلال ) اور سندوں کی صحت اور کمزوری کو پرکھنے والوں ، مثلاً : ایوب سختیانی ، ابن عون ، مالک بن انس ، شعبہ بن حجاج ، یحیی بن سعید قطان ، عبدالرحمن بن مہدی اور بعد کے ائمہ حدیث میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ انھوں نے ( بالجملہ ) سندوں میں سماع ( براہ راست سننے ) کے مقامات ڈھونڈے ہوں ( اور ان کی بنا پر حدیث کی صحت اور سقم کے حوالے سے حکم لگایا ہو ) جس طرح ان ( صاحب ) نے دعوی کیا ہے جن کا قول ہم نے نقل کیا ۔
اور حقیقت یہی ہے کہ جن لوگوں نے حدیث کے راویوں کے اپنے اساتذہ سے سماع کی جستجو کی ، تب یہ جستجو کرتے تھے جب کوئی راوی ان راویوں میں سے ہوتا جو حدیث کی تدلیس میں معروف ہوتے اور ان کی شہرت اسی حوالے سے ہوتی ۔ اس وقت وہ اس کی روایت میں سماع ( کی تصریح ) ڈھونڈتے اور اس سے اس ( سماع ) کو تلاش کرتے تاکہ ان ( راویوں ) سے تدلیس کی علت زائل ہو جائے ۔
تدلیس نہ کرنے والے راوی کے حوالے سے اس شکل میں جس طرح ان کا خیال ہے جن کا قول ہم نے نقل کیا ، کسی نے ( بھی سماع کی ) یہ جستجو نہیں کی ، ہم نے جن ائمہ کا نام لیا یا جن کا نام نہیں لیا ، ان میں سے کسی کی طرف سے ( بھی ) ہم نے ایسی بات نہیں سنی ۔
اس کی ایک مثال یہ ہے کہ عبداللہ بن یزید انصاری رضی اللہ عنہما نے ( اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے دیدار کا شرف حاصل کیا ہے ) حضرت حذیفہ اور حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہما دونوں سے ایک ایک حدیث روایت کی ہے جس کی سند انھوں نے رسول اللہ ﷺ تک پہنچائی ہے ۔ ان دونوں سے ان ( عبداللہ بن یزید انصاری رضی اللہ عنہما ) کی روایت میں ان سے سماع کا ذکر نہیں نہ ہی ( دوسری ) روایات میں سے کسی میں ہم ( حدیث کا شغف رکھنے والوں ) نے یہ بات محفوظ کی ہے کہ حضرت عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہما نے حضرت حذیفہ اور حضرت ابو مسعود سے روبرو کبھی کوئی حدیث سنی ہو ، نہ ہی کسی خاص روایت میں ہمیں یہ بات ملی ہے کہ انھوں نے ان دونوں کو دیکھا ہے ۔
ہم نے نہ ان اہل علم کے حوالے سے یہ سنا جو گزر گئے نہ ان سے جنھیں ہم نے پایا کہ ( ان میں سے ) کسی ( ایک ) نے ان دو حدیثوں کے بارے میں ضعیف ہونے کا طعن ( اعتراض ) کیا ہو جو عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہما نے حضرت حذیفہ اور ابو مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت کیں بلکہ یہ دونوں حدیثیں اور ان جیسی دیگر حدیثیں ان علمائے حدیث کے نزدیک ، جن سے ہم ملے ، صحیح اور قومی سند کی روایتوں میں سے ہیں ۔ ان ( سب ) کی ان کے بارے میں رائے یہ ہے کہ ان سے استدلال کیا جائے اور ان میں جو سنتیں اور ( عملی ) نمونے موجود ہیں ان کو حجت سمجھا جائے ۔
لیکن یہ ( احادیث ) ان لوگوں کے خیال کے مطابق ، جن کا قول ہم نے پہلے نقل کیا ، انتہائی ضعیف اور بے معنی ہوں گی یہاں تک کہ انھیں روایت کرنے والے کا اس سے ، جس سے انھوں نے روایت کی ، سماع کا علم ہو جائے ۔
اگر ہم وہ احادیث ، جو اہل علم کے ہاں صحیح اور اس بات کے قائل کے نزدیک کمزور اور ضعیف ( ٹھہرتی ) ہیں ، شمار کرنے لگ جائیں اور ان کا احاطہ کریں تو ہم ان سب کا احاطہ اور شمار کرنے سے عاجز رہ جائیں گے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ان میں سے کچھ شمار کریں ( جو ) ان احادیث کی طرف سے بھی علامت ہوں گی جن کے بارے میں ہم خاموش رہیں گے ۔
یہ ابوعثمان نہدی اور ابورافع ہیں ، ان دونوں نے جاہلیت کا دور ( بھی ) پایا اور رسول اللہ ﷺ کے بدری اور بعد والے صحابہ کے ساتھ بھی ہے ۔ ان سے انھوں نے اخبار و احادیث بھی روایت کیں یہاں تک کہ ان ( بدری صحابہ ) سے بعد میں آنے والے ابوہریرہ ، ابن عمر رضی اللہ عنہم اور ان دونوں کے شاگردوں تک آ کر روایت کی ۔ ان دونوں میں سے ہر ایک نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے ( عن کے ) اسناد کے ساتھ ایک ( ایک ) حدیث روایت کی ۔ اور ہم نے کسی متعین روایت میں نہیں سنا کہ ان دونوں نے حضرت ابی رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا یا ان سے کوئی چیز سنی تھی ۔
ابوعمرو شیبانی ، وہ ( جو ) ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے دور جاہلیت دیکھا ، نبی ﷺ کے زمانے میں ( جوان ) مرد تھے اور ( اسی طرح ) ابومعمر عبداللہ بن سخبرہ ، دونوں میں سے ہر ایک نے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کی نبی ﷺ سے روایت کردہ دو حدیثیں ( عن کے ) اسناد سے بیان کیں ۔
عبید بن عمیر نے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ، انھوں نے نبی ﷺ سے ( عن کے ) اسناد کے ساتھ ایک حدیث روایت کی جبکہ عبید بن عمیر نبی ﷺ کے زمانے میں پیدا ہوئے ۔
قیس بن ابی حازم نے ( اور انھوں نے نبی ﷺ کا زمانہ دیکھا ) ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے تین حدیثیں ( عن کے ) اسناد سے بیان کیں ۔
اور عبدالرحمن بن ابی لیلی نے ( جنھوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے احادیث ( سن کر ) حفظ کیں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے ) انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے ایک حدیث ( عن کے ) اسناد کے ساتھ روایت کی ۔
ربعی بن حراش نے عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی اکرم ﷺ سے دو حدیثیں اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی ﷺ سے ایک حدیث ( عن کے ) اسناد سے روایت کی اور ربعی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے احادیث سنیں اور روایت کیں ۔
نافع بن جبیر بن مطعم نے ابو شریح خزاعی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے ( عن کے ) اسناد کے ساتھ رسول اللہ ﷺ سے ایک حدیث روایت کی ۔
نعمان بن ابی عیاش نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی ﷺ سے تین حدیثیں ( عن کے ) اسناد کے ساتھ روایت کیں ۔
عطاء بن یزید لیثی نے تمیم داری رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی ﷺ سے ایک حدیث ( عن کے ) اسناد کے ساتھ روایت کی ۔
سلیمان بن یسار نے رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے ( عن کے ) اسناد کے ساتھ ایک حدیث روایت کی ۔
حمید بن عبدالرحمن حمیری نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے ( عن کے ) اسناد کے ساتھ ایک روایت بیان کی ۔ یہ تمام تابعین ( ہیں ، ان ) کی ان صحابہ سے ( جن کے ہم نے نام لیے ) روایات کو ہم نے نمایاں کر کے پیش کیا ہے ۔ ان میں سے کسی کا ان ( صحابہ ) سے سماع کسی متعین روایت کے ذریعے سے ہمارے علم میں آیا ہے نہ یہ بات ہی کہ وہ ان سے ملے ، خود ان احادیث میں مذکور ہے ۔

علم احادیث اور روایات کے ماہرین کے نزدیک یہ سندیں صحیح ترین سندوں میں سے ہیں ، ہمیں علم نہیں کہ انھوں نے ان میں کسی کو ضعیف قرار دیا ہو ( یا ) ان کا ایک دوسرے سے سماع تلاش کیا ہو ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان میں سے ہر ایک کا ( اپنے استاد سے ) سماع ممکن ہے ، بعید نہیں کیونکہ یہ اسی ایک زمانے میں تھے جس میں یہ سب یکجا تھے ۔
یہ قول جسے مذکورہ قائل نے احادیث کو اس کی علت کی بنا پر ، جو اسی نے بیان کی ، کمزور ٹھہرانے کے بارے میں ایجاد کیا ہے ( اہمیت میں ) اس سے کم ہے کہ اس پر ( لمبے چوڑے غور و خوض کے لیے ) زیادہ توقف کیا جائے یا اس کا زیادہ چرچا کیا جائے کیونکہ یہ ایک نیا قول ہے ، ایک پسماندہ بات ہے جو اسلاف اہل علم میں سے کسی نے نہیں کی اور جو ان کے بعد آئے انھوں نے اسے رد کیا ہے ، اس لیے ہمیں اپنی بیان کردہ تفصیل سے زیادہ اس کی تردید کی ضرورت نہیں ۔ اس کا سبب یہ ( بھی ) ہے کہ اس بات کی اور اس کے کہنے والے کی قدر اتنی ہی ہے جتنی ہم نے بیان کی ۔ علماء کے راستے کی مخالفت کرنے والے کی تردید میں اللہ ( ہی ) ہے جس کی اعانت طلب کی جاتی ہے اور اسی پر بھروسا ہے ۔ تمام تعریف اکیلے اللہ کے لیے ہے ، اللہ ہمارے آقا محمد ﷺ ، آپ کی آل اور صحابہ پر درود اور سلام بھیجے

Bishr bin al-Hakam narrated to me, he said,

I heard Yahyā bin Sa’īd al-Qattān weaken Hakīm bin Jubayr and Abd al-A’lā; and he weakened Yahyā Mūsā bin Dīnār [there is no ‘bin’ between ‘Yahyā’ and ‘Mūsā’]; [Yahyā] said:
‘His Ḥadīth are Rīh or ‘wind’ [i.e., not established and weak]. [Yahyā] weakened Mūsā bin Dihqān and Īsā bin Abī Īsā al-Madanī. [Muslim] said, ‘I heard al-Hasan bin Īsā saying ‘Ibn al-Mubārak said to me: ‘When you go to Jarīr then write down all of his knowledge except the Ḥadīth of 3 [people] – do not write the Ḥadīth of Ubaydah bin Mu’attib, as-Sarī bin Ismā’īl, or Muhammad bin Sālim’.’

Leave a Comment